ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے لوگوں کی جذبہ حب الوطنی۔۔۔۔۔۔ اور ہم

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت بلتستان کے لوگ انتہاٸی پرامن، تعلیم کے شاٸق، انسان دوست، مہمان نواز اور محب وطن ہیں۔ میرا احکامِ بالا سے سوال ہےگلگت بلتستان کے لوگوں کو حب الوطنی اور پرامن رہنے کی سزا کیوں دی جارہی ہے؟ گلگت بلتستان کی ثقافت اور روایت ہے کہ اپنے قاتل اور دشمن کو بھی شربت پلانے والے کے پیروکار ہیں۔ میں احمد زاہد فیصل آبادی ذاتی طور پر اس چیز کا گواہ ہوں۔۔

یہ وہ واحد خطہ ہے جہاں کے لوگ ستر سال سے پاکستان سے الحاق اور آئین پاکستان کا حصہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اسی جرم کے پاداش میں انہیں پابند قید و صعوبت کی تکالیف سے گذارا جاتا ہے۔ شیڈول فور میں شامل کرکے انہیں یہ کہا جاتا ہے ضمانت دیں آئندہ یہ مطالبہ نہیں کرو گے۔

میں احمد زاہد فیصل آبادی احکامِ بالا اور وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں کہ محبِ وطن گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ یہ کھیل کھیلنا بند کیا جاۓ۔ گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نا صرف ازالہ کیا جاۓ بلکہ ان محب وطنوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جاۓ۔

پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان پاٸندہ باد

اللہ میرا اور آپکا حامی و ناصر ہو۔۔۔

مزید دریافت کریں۔