ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے عوام کیلئے امن کا مسئلہ سب سے زیادہ اہم ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان کے عوام کیلئے امن کا مسئلہ سب سے زیادہ اہم ہے۔امن کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے ہیں۔علماء مشائخ ونگ مسلم لیگ ن امن کیلئے ایسا کردار ادا کریگا جیسا کرکٹ کے کھلاڑیوں نے انڈیا کیخلاف جو شاندار کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ریاض الدین سیکریٹری اطلاعات و نشریات پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ جی بی نے میڈیا کو ایک پریس ریلز جاری کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے امن امان ان کی بنیادی ضرورت ہے امن کیلئے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی اس خطے میں امن پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے پیچھے پوری قوم کی دعائیں ساتھ تھیں اسی طرح خطہ گلگت بلتستان کے عوام کی دعائیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت شہر کو ماڈل شہر بنا کر دم لے گی۔
اس حوالے سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلگت شہر کا نقشہ بدل رہے ہیں شہر کے اندر مذید تبدیلیاں ہورہی ہیں۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات علماء مشائخ ونگ پی ایم ایل این نے کہا پارٹی کے صدر و زیراعلی اپنے بھی کسی کارکن کو مایوس نہیں کریں گے۔عوام تعاون کریں ایک دوسروں کے خلاف بیانات سے ہماری ترقی نہیں ہوتی ہے بلکہ ایک دوسروں کے درمیان نفرتیں پھیل جاتی ہیں مذید ہم تنزلی کا شکار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن پیدا کرانے میں حکومت پی ایم ایل این علماء مشائخ ونگ ،صحافیوں اور سول سوسائٹی کا اہم کردار رہا ہے۔

مزید دریافت کریں۔