اسلام آباد(نمایندہ خصوصی):سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان و ممبر اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ غضنفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر قومی جذبے اور کمشمیری بہن بھاییوں کے ساتھ اظہاری یکجہتی کے طور پر بھر پور انداز میں منایا جایے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ بہتر سالوں سے کشمیری عوام بھارتی ظلم و زیادتی کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھاییوں کا اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔بھارت کشمیری عوام کی جد و جہد آزادی کو دبانے کے لیے پوری ریاستی مشینری استعمال کر رہا ہے لیکن کشمیری عوام کے جد وجہد آزادی روز بروز زور پکڑ رہا ہے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے ظلم زیادتی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تب تک جنوبی ایشیا میں امن قایم نہیں ہو سکتا ۔بھارت کو پاکستان کے امن کی کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہیے۔اب وقت آچکا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے عین مطابق حق خود ارادیت کا حق دے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنی شہ رگ پر بھارتی ناجایز قبضہ کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی گزشتہ بہتر سال سے کشمیری عوام کے لیے قربانی دیتے آرہے ہیں اور ہم ہر سطح پر اور فورم پر مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔5فروری کو جس طرح پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کا دن منایا جا رہا ہے گلگت بلتستان میں بھی بھر پور انداز کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایں گے۔۔۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ