ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان کے معروف شاعر ، گلوکار اور فنکار غفور چلاسی انتقال کر گئے ۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت:گلگت بلتستان کا معروف شاعر ، گلوکار اور فنکار غفور چلاسی انتقال کر گئے ۔غفورچلاسی کا شمار گلگت بلتستان کے صف اول کے فنکاروں میں تھا . اپنی منفرد آواز و انداز کی وجہ سے مرحوم جس محفل میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تھے اس محفل کو لوٹتے تھے. غفور چلاسی گزشتہ کئی سالوں سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھے.وزیر اعلٰی گلگت بلتستان ، وزرا ، اراکین جی بی اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت ، مرحوم نے اپنی منفرد سریلی آواز کے زریعہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا شنا زبان کا شاعر و گلوکار ہونے کے باوجود وہ بیک وقت بروششکی ، بلتی ، وخی اور. کھوار بولنے والوں میں بھی مقبول رہے

مزید دریافت کریں۔