ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں کرپشن کرنے والوں کا انجام زرداری اور نواز شریف جیسا ہوگا جعفر شاہ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

چلاس(یو ایف فاروقی):تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے چلاس میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی چوروں اور ڈاکوںکی جماعت ہے ۔اس لیئے اس جماعت سے علیدگی اختیار کر لیا ،میرے ضمیر نے مجھے مزید اس کرپٹ ٹولہ کا دفاع کرنے کی اجازت نہیں دیا ۔سید جعفر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کرپٹ حکمرانوں کی جلد چھٹی کرادیں گے اور خطے کو مورثی سیاست سے نجات دلائیں گے۔سید جعفر شاہ نے کہا کہ دیامر کے لوگوں نے فیصلہ سُنا دیا ہے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دیامر کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور یہاں کے حقوق پر شب و خون مارا گیا ،تحریک انصاف کی حکومت یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔جعفر شاہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جعلی نوٹیفیکیشن کے ذریعے حفیظ الرحمن نے داریل تانگیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور اضلاع کے نام پر ڈرامہ رچایا ،تحریک انصاف بہت جلد داریل تانگیر اضلاع کا اعلان کرے گی اور نوٹیفیکیشن بھی جارہ ہوگا۔تھور ہربن حدود تنازعہ کو اب تک حل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ،تحریک انصاف دیامر کے ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرے گی اور حد بندی تنازعہ کا مثبت حل نکالا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی عوم نے جتنی محبت دی اُس سے بڑھ کر محبت دیامر کی عوام کیلئے میرے دل میں ہے،آج کے بعد دیامر کے لوگوں کو کوئی بھی برا کہے گا میں اُس کو برا کہوں گا چاہے کچھ بھی ہوجائے۔
دیامر کی عوام نے گھٹی داس بابوسر حادثے میں جس انسانی جذبے کیساتھ بلتستان کے زخمی لوگوں کی خدمت اور مدد کی وہ ناقابل فراموش ہے ،یہاں کے علماء نے گھٹی داس حادثے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دے کر دوریوں اور فاصلوں کو ختم کر دیا ،ہم اُن کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جعفر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اب تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ،کرپشن کرنے والوں کا انجام آصف زرداری اور نواز شریف جیسا ہوگا ۔گلگت بلتستان میں تحریک انساف کی حکومت بننے کے بعد کرپٹ اور عوام کی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوگا ۔تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالعزیز نے کہا کہ چلاس کے متوسط اور غریب لوگوں کے ویژن کو تحریکنصاف کے سمندر میں ضم کر دیا ہے ،اُمید ہے عمران خان غریب عوام کی حقوق دلانے میں کردار ادا کریں گے۔حاجی عزیز نے کہا کہ مرحوم قدوس غریب عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے ،اور مجھے اُن کے بیٹوں اور بھتیجوں کے انکھوں میں بھی غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی جھلک نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب مل کر وڈیروں اور جاگیرداروں کو شکست دیں گے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن عروج پر ہے جس کو لگام دینے کی ضرورت ہے،حفیظ سرکار نے میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے ۔جلسے سے اُمیدوار گلگت بلتستان اسمبلی عتیق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چلاس حلقہ نمبر ۲ نے تحریک انصافکی 2020کے الیکشن میں کامیابی کی نوید سنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حاجی عزیز کا تحریک انصاف میں شمولیت پارٹی کیلئے نیک شگون ہے۔جلسے سے نوشاد عالم،جمشید،مشتاق،حاجی وحید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزید دریافت کریں۔