ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں موجود1464سیپ اساتذہ کو جولائی2017 ؁ء میں مستقل کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ: سیپ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہنزہ کے صدر سجاد حسین اور خواتین ونگ ضلع ہنزہ کی صدر محترمہ یاسمین صاحبہ نے ایک مشترکہ پریس ریلیز کے ذریعے اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور ان کی کابینہ کے اراکین اور صوبائی سیکریٹری تعلیم جناب ثناء اللہ کی دن رات کی انتھک کوششوں کی بدولت گلگت بلتستان میں موجود1464سیپ اساتذہ کو جولائی2017 ؁ء میں مستقل کیا جارہا ہے۔اس اعلان کے بعد سیپ اساتذہ کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اساتذہ اس سے قبل بھی اپنے پیشے سے مخلص ہوکر اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دے رہے تھے۔اب مستقلی کا اعلان سننے کے بعد سکولوں کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کا پرعزم ارادہ کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے اس اعلان کے بعد اکثر سکولوں میں بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔عوامی حلقے بھی اس اعلان کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔اپنے پریس ریلیز میں سجاد حسین اور یاسمین نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی سیکریٹری تعلیم کا پورے سیپ اساتذہ کی طرف سے شکریے کا اظہار کیا ہے۔اسکے ساتھ امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلیٰ ایک حافظ قرآن کی حیثیت سے اور فرزند گلگت بلتستان کی حیثیت سے جلد از جلد جولائی کے پہلے ہفتے تک سیپ اساتذہ کو عملی طور پر مستقل کرکے ان کی دیرینہ خواہش پوری کرینگے اور58000طلباء و طالبات کے مستقلی کو روشن کریں گے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ