ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں سیاحت کو کھولنے کی وزیر اعظم کے احکامات کے بعد ہنزہ سیاحت کے حوالےسے ایس او پیز پر عمل درآمد میں سول سوساٸٹی کا اہم رول ہوگا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (پریس ریلیز ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے سول سوساٸٹی کے نماٸندوں کے ساتھ میٹنگ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوٸے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو کھولنے کی وزیر اعظم کے احکامات کے بعد ہنزہ سیاحت کے حوالےسے ایس او پیز پر عمل درآمد میں سول سوساٸٹی کا اہم رول ہوگا ہنزہ کے خوبصورت امیج کو برقرار رکھنے اور وبا سے بچنے میں سماجی اداروں کا کردار اہم ہے اس اجلاس میں اسماعیلی ریجنل کونسل امامیہ کونسل بازار ایسوسی ایشن پولیس محکمہ ہیلتھ اسماعیلی اسکاوٹس اور علی آباد یوتھ کے عہدہ داروں اور نما ٸندوں نے شرکت کی۔
اس موقعے پر شرکا ٕ نے رہاٸشی علاقوں میں قاٸم گیٹ ہاوسز پر پابندی کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید دریافت کریں۔