ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں امن امان کی صورتحال برقرار ہے۔محرم الحرام میں آپس میں بھائی چارگی کا فضاء کو قائم رکھنے کیلئے ہر ایک کو اپنا اہم کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)گلگت بلتستان میں امن امان کی صورتحال برقرار ہے۔محرم الحرام میں آپس میں بھائی چارگی کا فضاء کو قائم رکھنے کیلئے ہر ایک کو اپنا اہم کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور صوبائی کابینہ نے امن امان قائم کرنے کیلئے بہترین حکمت عملی کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کا ویژن کی تکمیل کیلئے ہمیں دن دوگنی رات چگنی محنت کرنی چاہئے۔محرم الحرام میں علماء کرام صوبائی حکومت سکیورٹی اداروں سول سوسائیٹریز صحافیوں ادیب حضرات شعراء ذاکرین خاص کر علماء مشائخ ونگ پاکستان مسلم لیگ نون جی بی نے اپنی توانائیاں صرف کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء مشائخ ونگ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن امان کی صورتحال کو ہاتھ سے جانا نہیں دینا چاہئے۔امن سب کیلئے ضرورت ہے۔آپس کی نفرتوں سے ماضی میں ہمیں دکھ کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے۔آپس کی ضد بغض سے نفرتوں کا سیلاب آجاتا ہے۔ہمیں ایک دوسروں کی عزت کرنی چاہئے۔میدان کربلا سے ہمیں ایک دوسروں سے پیار کا درس ملتا ہے۔انھوں نے کہا کہ آغا راحت الحسینی صاحب اور قاضی نثار احمد صاحب دونوں ملکر ارض گلگت بلتستان کے یہ باغ کو مزید نکھارنے کیلئے عوام الناس کو آپس کی محبت اور ایک دوسروں کی عزت کا درس دیں تاکہ گلگت بلتستان میں ہر ایک سکھ کا سانس لیں گے۔ساتھ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کیلئے باہر سے سرمایہ کر تشریف لائیں گے۔

مزید دریافت کریں۔