گلگت(کرن قاسم ):خواتین ونگ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات ثروت صباء نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آ نے والی حکومت تحریک انصاف کی ہے علی امین گنڈا پور گلگت بلتستان کا دورہ کررہے ہیں ابھی تو الیکشن کمپین کا آ غاز ہی نہیں ہوا ن لیگ اور بلاول بھٹو زرداری کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئے ہیں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو گلگت بلتستان آ نے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے جب بلاول 22 دنوں کے لیے گلگت بلتستان آ چکے ہیں تو علی امین گنڈا پور پر اعتراض کس بات پر کیا جارہا ہے اس کا مطلب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو اپنی شکست سامنے نظر آ چکی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان یکم نومبر کو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ ملکر گلگت بلتستان کی جشن آزادی منانے کے لیے گلگت آ رہے ہیں ن لیگ اور پپلز پارٹی والوں کو اعتراض کرنے کے بجائے شاباش دینے کی ضرورت ہے تاریخ میں آ ج تک کسی بھی وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی جشن آزادی پر گلگت بلتستان آ یا ہو وزیر اعظم عمران خان واحد وزیر اعظم ہے جو دوسری دفعہ گلگت بلتستان آ رہے ہیں جشن آزادی منانے کے لیے انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی مخالفین شور مچائیں تحریک انصاف اقتدار میں آ ئیے گی اور کرپشن کے بادشاہوں کا احتساب کرے گی۔۔۔۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر