ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات محمد شریف رحیم آبادی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ،غریب عوام کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے ،حکومت عوام کو بنیادی ضروریات پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔جمعہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ن لیگ کی حکومت خود ساختہ گندم کا بحران پیدا کرکے نیٹکو کو بنام اور اس سے ٹھیکہ اٹھانا چاہتی ہے اور اس بہانے گندم کا ٹھیکہ اپنے من پسند ٹھیکیداروں اور ن لیگ کے ورکروں کو نوازنا چاہتی ہے جس میں حکومت کے کرتے درتے وزراء اور وزیراعلیٰ براہ راست ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 3کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جارہا ہے ،ڈاکٹر اقبال اور رکن کونسل ارمان شاہ صرف مرعات اور پروٹوکول کی حد تک حکومت میں ہیں باقی ان سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے اور حلقہ 3گا ؤں رحیم آباد گلگت بلتستان کا سب سے پسماندہ گاؤں کے جہاں پر 70سالوں میں آج تک کسی بھی حکومت نے توجہ نہیں دی ہے ۔رکن کونسل ارمان شاہ کا تعلق اس گاؤں سے ہونے کے باوجود اس علاقے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور رکن کونسل بنے کے بعد آج تک اس گاؤں کا دورہ کرنے کی زہمت تک نہیں کی ہے ۔محمد شریف رحیم آبادی نے کہا کہ اگر فوری طور پر صوبائی حکومت بالخصوص گلگت میں آٹے کے بحران پر قابو اور جلد از جلد مصنوعی بحران کا خاتمہ نہیں کیا گیا تو پاکستان تحریک انصاف روڑوں پر نکل آئے گی اور بھرپور احتجاج کرے گی ۔

مزید دریافت کریں۔