ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان متنازہ ہے تو پاکستان اپنے آپ کو چائنا کا ہمسایہ ملک کیسے کہتا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

استور فروری9 ہنزہ نیوز: گلگت بلتستان کو اقتصادی راہدری منصوبے میں برابر کا حصہ ملنا چایئے۔گلگت بلتستان پاکستان اور چائنا کی دوستی کی بنیادی وجہ اس کو نظر انداز کرکے اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب کبھی نہیں ہوسکتاہے۔پاکستان عوامی تحریک کے سربررہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کے پی این سے اپنی ٹیلفونک گفتگو میں مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان اور چائنا کی دوستی کی بنیادی واجہ ہے اگر گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے ۔گلگت بلتستان متنازہ ہے تو پاکستان اپنے آپ کو چائنا کا ہمسایہ ملک کیسے کہتا ہے۔ گلگت بلتستان کوئی متنازہ نہیں ہے نا اہل حکومت اور نا اہل حکمران اس کو متنازہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اندر دیگر صوبوں کے برابر نمائندگی ملنی چایئے۔ گلگت بلتستان ہی اقتصادی راہدری منصوبے کی بنیادی اکائی ہے۔ اس خطے کو ٹیکس فری زون بنانے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں کم ازکم پانچ ایکومنک زون قایم کرنا ہوگا تب جا کے اس خطے کی محرمیوں کا ازلہ ہوسکے گا۔گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق دینے کے لیے مخلص حکمرانوں کی ضرورت ہے ایسی دھندلی کر کے آنے ولی حکومت کیا حقوق دئے گی۔ گلگت بلتستان کو جب تک آئینی اور قانونی حثیت نہیں دی جاتی ہے ۔اس وقت تک اس خطے کی عوام کوئی ٹیکس دینے کے پابند نہیں ہے ۔پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان کی آوازہ بن کر ان کے حقوق دلانے کی بھر پور کوشش کرئے گی۔ گلگت بلتستان کی قوم انتائی محب وطن پاکستانی ہیں۔ انھوں نے پاکستان کے ایک عام شہری سے بڑا کرپاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی قوم نے ہر میدان میں محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ہے پھر اس خطے کی عوام کو ظالم حکمرنوں نے اب تک کیا دیا ہے 68سالوں میں اس خطے کے باسیوں کو آپس میں تقسم کرنے کے سواءکچھ نہیں دیا ہے۔گلگت بلتستان کی عوام اپنے حقوق کے لیے میدان میں آئیں پاکستان عوامی تحریک ان کی رہنمائی کرے گی اور انشااللہ گلگت بلتستان پاکستان کا پانچوں آئینی صوبہ بن کے رہے گا۔

voiceofmuslim

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ