ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان سے سیاح نا امید ہو کر واپس جا رہے ہیں ۔ کو نسل غیر فعال ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ ر ) عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی و میڈیا کو اڈینیٹر ثاقب عمر گلگتی نے کہا ہے کہ محکمہ سیاحت کی غیر فعالیت سے گلگت بلتستان سے سیاح نا امید ہو کر واپس جا رہے ہیں ۔ کو نسل غیر فعال ہے اور کو نسل کی منظوری کے بغیر سیاحت کا محکمہ بھی کام نہیں کر سکتا ہے وزیر اعلیٰ اپنے حدود سے تجاوز کر کے تو اعلانات کر رہے ہیں لیکن سیاحت کے ترویج کے لیئے کو ئی بھی کام نہیں کیا گیا ہے ہر طر ف سیاحوں کو لوٹا جا رہا ہے ساتھ ہی سب سے بڑی نا اہلی یہ ہے کہ ضلع گلگت کے علاوہ کہی بھی ریسکیو ٹیم نہیں ہے کو ئی بھی حا دثہ ہو تا ہے تو لو گ اپنی مدد آپ کا م کر تے ہیں ۔ جی بی کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کے آفسز کھو لے جا ئیں اور سیاحت کے محکمے کو فعال بنا نے کے ساتھ ضلعی انتظا میہ بھی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہو ئے گرانفروشوں کو لگام دیں کچھ لوگوں کی وہ سے جی بی کے روایات کی بد نامی ہو رہی ہے ۔ اور شندور کے میلے میں جی بی کی حکومت اپنے آپ کو غلام کی طر ح پیش کر نے کے بجائے برابری کے طور پر کام کرے ۔ سیاحت کا محکمہ وفاق کے پاس ہے ہی تو شندور میں ہچکچا ہٹ کس بات کی ہے ۔ بو نڈری تنازعے کو فوری حل کیا جا ئے اور چترال کو اپنے حدود میں رکھا جا ئے ۔ گلگت بلتستان کی سرزمین کو اس سے قبل تقسیم کر کے تحفوں میں دیا گیا ہے اس بار حکومت نے پھر سے جی بی کے اراضی کو ہتھیا نے کی کوشش کی تو اس کے خلاف پوری عوام مزاحمت کر ے گی ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ