ہنزہ نیوز اردو

گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور صوبائی اور ضلعی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر اور یوتھ اتھلیٹکس چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سٹی پارک گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر)گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اور صوبائی اور ضلعی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر اور یوتھ اتھلیٹکس چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سٹی پارک گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ حسین علی جبکہ میر محفل گلگت بلتستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جہانگیر حسین تھے۔اس موقع پر گلگت بلتستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منصور ولی، ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد ذاکر، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر کمال حسین گلگت بلتستان فٹ سال کے صدر سلیم رضا سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھے۔افتتاحی روز100میٹر،200میٹر اور شارٹ پٹ کے مقابلے ہوئے۔ایونٹس میں علاقہ بھر سے اتھلیٹکس نے شرکت کی۔آج400میٹر،800میٹر لانگ کے مقابلے ہونگے۔فائینل سرمنی10مئی کو ہوگی۔

مزید دریافت کریں۔