ہنزہ نیوز اردو

گلگت۔گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات سجاد حیدر اور دیگر افیسران نے بریفنگ دی جس میں محکمے کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (شہباز خان) :گور نرمیر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت   بلتستان میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے عملی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں اور قدرتی وسائل کو نقصان پہنچانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔گلگت بلتستان میں بہت بڑے رقبے پر جنگل پھیلا ہوا تھا درختوں کو کاٹنے کی وجہ سے جنگلات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لہذا جنگل کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور کٹی ہوئی لکٹری کو ترسیل کرنے کے لیئے واضح پالیسی بنایا جائے اور محکمہ جنگلی حیات غیر قانونی شکار کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کریں۔ گلگت بلتستان میں چکور اور رام چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بیشتر عوام چشموں کے پانی استعمال کررہے ہیں ان چشموں کے پانی کا مکمل سرو ے کریں تاکہ گلگت بلتستان کے عوام مضر صحت پانی پینے سے گریز کریں ۔
اس موقع پر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے سیکریٹری سجاد حیدر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنی پوری استطاعت کے ساتھ اقدامات اٹھا رہاہے ۔جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی شکار پر پا بندی عائد کر دی گئی کمیونٹیز میں شعور و آ گاہی آنے کی وجہ سے جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے محکمے کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر