ہنزہ نیوز اردو

گزشتہ دن مقامی اخبار میں شائع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے بیاں “وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان سے آنکھیں چرالی ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت۔ گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دن مقامی اخبار میں شائع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے بیاں “وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان سے آنکھیں چرالی ہیں ” کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ شائع خبر صداقت پر مبنی نہیں ہے اور گلگت بلتستان کے عوام میں تشویش پھیلانے کی ناکام کوشش ہے۔
بیان میں کہا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترامیم کے تحت تمام صوبے بااختیار ہیں باوجود اس کے وفاقی حکومت مکمل مالی امداد فراہم کررہی ہے اور گورنر آفس اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان میں کورونا کے حوالے سے جو بھی اقدامات کیے ہیں ان کا بلواسطہ تعلق وفاقی حکومت کے مالی امداد کے ساتھ ہے۔ اس کا واضح مثال یہ ہے کہ صدر پاکستان بزاد خود گلگت بلتستان تشریف لائے اور صوبائی حکومت کو 15ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کئے۔ اسی طرح گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی حکومت نے نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذریعے PPEs اور وینٹیلیٹر زسمیت تمام ضروری طبی آلات فراہم کئے ہیں اور وفاقی حکومت کی کوششوں سے ہی چائنا کی حکومت نے حکومت گلگت بلتستان کو وینٹیلیٹر ز اور دیگر طبی آلات مہیا کئے تھے۔
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ھے احساس پروگرام کے ذریعے گلگت بلتستان میں 25 ہزار مستحق خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان تقسیم کئے گئے ھیں اور مذید خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت رقم دی جارہی ہے ۔ وفاقی حکومت احساس راشن پروگرام کے تحت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند افراد اور دیھاڈی دار تبقے کو جلد راشن بھی مہیا کررہی ہے۔

مزید دریافت کریں۔