ہنزہ نیوز اردو

گاڑیوں کی رجسٹریشن ، سالانہ فیس اور دیگر اخراجات صوبہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں یکساں کر دی گئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) گاڑیوں کی رجسٹریشن ، سالانہ فیس اور دیگر اخراجات صوبہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں یکساں کر دی گئی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے تعاون سے سابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسشن نے گلگت بلتستان میں ریگولر گاڑیاں رکھنے والے ٹرانسپورٹروں پر ٹیکسوں کا ایٹم بمپ ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں ایک نمبر کے گاڑیاں رکھنے والے ٹرانسپورٹرز چاہیے سرکاری ہو یا زاتی مختلف شکلوں میں ٹیکسوں کا دھماکہ کر دیا ہے ، اس سے قبل گلگت بلتستان میں 2500(اڈھائی ہزار) روپے پر رجسٹریشن اور دیگر اخرجات ہونے والی گاڑیوں پراب کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی رحم کرم اور ایکسائز اینڈ ٹیکسشن گلگت بلتستان کے حکام نے گلگت بلتستان اور پنجاب میں برابر کر تے ہوئے 25ہزار سے زائد کا رقم مالکان کو ادا کرنے پڑے گا۔جبکہ دوسری جانب ٹرانسپورٹروں پر مزید رحم کرتے ہوئے گاڑی کی فٹ نس سرٹیفکٹ اس سے قبل ٹرانسپورٹروں کو بغیر معاوضہ دیا جاتا تھا اب وہ بھی گلگت بلتستان کے خوش قسمت عوام کو ایک ہزارروپے میں ملے گی۔ گلگت بلتستان میں اس ناجائز نافذ ٹیکسوں میں نہ صر ف چھوٹے گاڑیاں ہے بلکہ موٹر سائیکل اور بڑے گاڑیوں پر بھی مختلف ٹیکسوں کا برمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مختلف روٹس پر چلنے والے گاڑیوں کا روٹ پر مٹ بھی پہلے کے نسبتاً تین سے چار گناہ اضافہ کر تے ہوئے ایک نمبر گاڑی رکھنے والے مالکان کو سخت پریشان کر دیا ہیں۔۔ جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن اپنی ہی کارنامے پر خوش ہیں کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام پر نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ دیگر مصنوعات پر بھی مختلف قسم کی ٹیکسوں کا بمپ عوام کے اوپر گرنا چاہتے ہیں۔جبکہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کے لئے صوبائی و وفاقی حکومت عوام کو بے وقوف بناتے ہوئے گزشتہ کئی سالوں میں مختلف قسم کی ترمیمات کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو نسل سے اسمبلی اور وفاقی میں مبصر رکھنے کے لئے لالی پوپ کی تیاری ہو رہی ہیں۔ عوام اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ الرحمن سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ہی حمایت یافتہ غیر قانونی ٹیکسوں کو واپس لینے میں اپنا کردار اد اکر ے بصورت دیگر گلگت بلتستان کے عوام پر مختلف قسم کی ناجائز ٹیکسوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج کرتے ہوئے گلی گلی اور گلگت بلتستان کے ہر شاہراہ پر کھڑے ہو نگے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی۔گلگت بلتستان میں لگائی گئی مختلف غیر قانونی ٹیکسوں پر نہ صرف عوام نقصان میں ہے بلکہ اس سے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے عوامی نمائندوں پر بھی یہ ٹیکس نافذ ہے جو کہ اج اقتدار میں ہے کل نہیں ۔

 

مزید دریافت کریں۔