ہنزہ نیوز اردو

کے موقع پر چترال لوئر پولیس کی کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کامیاب کارروائی۔درجنوں موٹرسائیکل پارک کردئے گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

چترال( منیر بیگ جوہر):ڈسٹرکٹ پولیس لوئر نے ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل محمد یعقوب،ایس ایچ او تھانہ چترال سجاد حسین اور ٹریفک وارڈن شاہ فیصل نے جگہ جگہ ناکہ لگاکر کم عمر ڈرائیوروں،نابالغ موٹر سائیکل سواروں اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف کامیاب اپریشن کرکے لوگوں کو حادثات سے بچایا اور کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

چترال کے خواص وعوام نے اس طرح کی کامیاب حکمت عملی پر ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان،ڈی ایس پی سرکل محمد یعقوب،ایس ایچ او تھانہ چترال سجاد حسین اور ٹریفک وارڈن شاہ فیصل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

عوام کے نام ایک پیغام میں ڈی پی او لوئر چترال ثونیہ شمروز خان نے کہا ہے کہ نوعمر اولاد کو حادثات سے بچانا والدین کی ذمہ داری ہے اگر والدین نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے نابالغ اولاد کو موٹر سائیکل سے دور رکھا تو افسوس ناک حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نابالغ ڈرائیورں کے ساتھ ان کے خاندان کے سربراہ،باپ،دادا،چچا یا بڑے بھائی اور ماموں کے خلاف پرچہ کرنے کے لئے قانون کا مسودہ تیار کیاجارہا ہے۔قانون منظور ہونے کے بعد نابالغ ڈرائیوروں کے کنبے کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی راہ ہموار ہوجائیگی۔

درین اثنا ایس ایچ چترال تھانہ سجاد حسین نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ نوعمر ڈرائیوروں،بائیک سواروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی کو جاری رکھنے کے لئے چترال پولیس اور ٹریفک پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہونا چاہیئے۔اس سلسلے میں والدین زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید دریافت کریں۔