ہنزہ نیوز اردو

کھیل اور مثبت سرگرمیاں یوتھ کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ( سٹاف رپورٹر) رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ کھیل اور مثبت سرگرمیاں یوتھ کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اس سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔ماضی میں خطے میں امن آمان نہ ہونے سے یوتھ کو مثبت سرگرمیاں میسر نہیں تھی اب ہماری حکومت نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان میں امن آمان قائم کیا ہے۔ اور یوتھ کو مکمل طور پر رہنمائی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ناصر آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ یوتھ ملک کا وفادار رہیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ ہمارے آباد اجداد نے اس ملک کے لئے قربانی دی ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے آباو اجداد کی قربانیوں کی عزت کرے اور اسٹیٹ کے ساتھ مکمل تعاوں کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان میں یوتھ کو آگے لانے کے لئے کوشاں ہے۔ یوتھ کو مکمل سہولیات فراہم کر رہا ہے تاکہ یوتھ کی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے۔ گلگت بلتستان میں لالک جان جیسے شہید نشان حیدر لینے والے بھی ہیں اور ثمینہ بیگ جیسی خواتین بھی ہیں جہیں موقع ملے تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الااقومی سطح پر بھی ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ناصر آباد میں یوتھ کو جو بھی مسائل درپیش ہے ان کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ فائنل کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ ڈاکٹر انئس نے کہا کہ ناصر آباد یوتھ کی جانب سے اس طرح مثبت سرگرمیاں قابل ستائش ہے اور اس قسم کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ناصر آباد اسٹیڈیم میں ناقص میٹریل اور اسٹیڈیم کو نامکمل چھوڑنے والے ٹھیکیدار کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ناصر آباد سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام گلگت بلتستان پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی 80گلگت بلتستان سے 80ٹیموں نے حصہ لیا۔ ایک ماہ سے جاری اس ٹورنامنٹ کے فائنل دینور اور حسین آباد کرکٹ ٹیم کے مابین ہو ا جس میں دینور کرکٹ ٹیم نے فائنل 9رنر سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ مہمان خصوصی نے ناصر آباد سپورٹس بورڈ کو اپنے آئی ڈی پی سے 5لاکھ، انتظامیہ کو 20ہزار، جیتنے والی دینور ٹیم کو 5ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والی حسین آباد ٹیم کو 3ہزار رواپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر