ہنزہ نیوز اردو

کورونا ہسپتال محمد آباد میں تین دنوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت ( پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ کورونا ہسپتال محمد آباد میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تکنیکی ماہرین اور سپیشلسٹ کی ٹیم دورہ کرے اور تین دنوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ نےکہاکہ عوام غیر ضروری طو رپر بازاروں کا رخ نہ کریں۔ انتظامیہ اور پولیس کیساتھ تعاون کریں۔ محکمہ صحت کے ہدایت نامے کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ گلگت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔ عوام اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کوورنا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے تمام اقدامات صوبائی حکومت اپنے وسائل سے کررہی ہے۔ مستحقین کو راشن فراہم کرنا بھی حکومت اپنے ہی وسائل سے کررہی ہے۔ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق آپریشنل اخراجات کیلئے حکومت گلگت بلتستان کو کسی قسم کی مدد نہیں کی ہے اور  متعدد بار کہنے کے باوجود کوئی رقم فراہم نہیں کیا ہے۔ وفاقی حکومت کو دو ارب کی ڈیمانڈ بجھوائی گئی تھی لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا گیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا ہوم آئیسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کمیونٹی سے تحریری ضمانت لی جائے۔ جن کورونا وائرس کے مریضوں کو ہوم آئیسولیشن کرایا جائے گا وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ سٹاف کو پی پی ایز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عیدگاہوں اور مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا وائرس مزید نہ پھیلے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے پیش نظر عید سادگی سے اپنے گھروں میں ہی منائے اسی لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس سمیت تمام سرکاری سطح پر ہونے والے عید ملن تقریبات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ صوبے میں سرکاری سطح پر کوئی عید ملن کا پروگرام نہیں ہوگا۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ