ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) سب ڈویژن گوجال کے اسٹنٹ کمشنر ذولقرنین خان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے ہمیں پہلے کی طرح ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے میٹنگ کی ہے جس میں ہوٹل ایسوسیشن ، بازار ایسوسیشن ، کشتی ایسوسیشن ، ٹرانسپورٹ کے نمائندے ، ڈرائی پورٹ کے ذمہ داروں شامل تھے میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی تمام ایس او پیز پر عمل ہوگا اور عوام سے تعاون کی اپیل ہے سیاحوں کے لئے بھی حکمت عملی ترتیب دی ہے جس کے مطابق عطا آباد جھیل پر کشتی ہو سوار ہونے کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے تمام ہوٹلوں اور بازار میں بھی ماسک کا استعمال لازمی ہے جو عمل نہیں کرے گا سا کے ساتھ سختی کی جائے گی اس طرح پبلک ٹرانسپورٹ بھی ایس او پیز پر عمل کرے گا
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر