ہنزہ (این این آئی) کوئی مائی کا لال جان عالم کو ضلعی صدارت سے سبکدو وش نہیں کر سکتا ہے۔اُن کی خدمات نہ صرف ہنزہ تک محدود ہیں بلکہ اُن کی خدمات کے بدولت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بھی اپنے حلقے سے جیتے تھے۔اگر جان عالم اگرمیدان سیاست میں نہ ہوتے توحاقفظ حفیظ الرحمٰن کا وزیر اعلیٰ بنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوتا اور خواب خواب کی حد تک رہ تا ۔
جان عالم کی خدمات کے صلے میں گلگت بلتستان بھر میں مُسلِم لیگ (ن) عام انتخابات کے دوران برسر اقتدار آئی۔ اور ہنزہ میں میر غضنفر علی خان اور یکے بعد دیگرے اُن کے بیٹے شہزادہ سلیم خان اقتدار میں آئے ۔میر غضنفر کو گورنر ی ملنے کی بنیادی اور کلیدی وجہ ہنزہ کے پاکستان مُسلم لیگ (ن) ہنزہ کے ضلعی صدر جان عالم کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ورنہ میر غضنفر علی خان اور شہزادہ سلیم خان کو شکست دینے کے لئے میَں ہی کا فی تھا۔ اِن خیالات کا اظہار دینار خان سابق اُمید وار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ ۶ (ہنزہ) نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ ایک نشست کے دوران کیا۔ اُنھوں نے مذید کہا کہ کہ اس وقت ہنزہ مسائلستان بنا ہوا ہے پارٹی کارکنان کو اس امر کی ضرورت ہے کہ سب یکجاء ہوکر ضلعی صدر جان عالم کا ہاتھ بھٹائیں اور ہنزہ میں انسانی بنیادی ضروریات یعنی بجلی ،پانی اور دیگر ضروریات کے لئے کام کریں جو کہ مسلم لیگ (ن) کی منشور کا حصہ ہیں۔ اگر ضلعی صدر جان عالم کے خلاف سازشوں کا جان بچھاتے رہینگے تو ہنزہ تو کیا پورے مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سے اپنا وجود کھو دے گی
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر