ہنزہ نیوز اردو

کنٹریکٹرزکی مسائل کو حل کرنے کے لئے جس قد ر کام کرنا چاہیے تھا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گلگت بلتستان کنٹریکٹرز کے مسائل جوں کے توں رہے ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) کنٹریکٹرزکی مسائل کو حل کرنے کے لئے جس قد ر کام کرنا چاہیے تھا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے گلگت بلتستان کنٹریکٹرز کے مسائل جوں کے توں رہے ہیں انشااللہ اس نظام میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہیں۔ اان خیالات کا اظہار صدر گلگت بلتستان کنریکٹرز ایسوسی ایشن انتخابات 2019ء کے امیدوار گلگت بلتستان بزنس گروپ کے نامزد صدر صابر حسین اور جنرل سیکرٹری شکیل احمد خان نے گزشتہ روز ہنزہ میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایسویشن کے نمائندہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ سابقہ صدر نے گلگت بلتستان نہ صرف کٹریکٹرز کی مشکلات بلکہ عوامی سطح پر کی جانے والی ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا تھا مگر صدر کی زاتی مصرفیات کی وجہ سے کنٹریکٹرز گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنا بول ہی گئے۔ انہوں نے کہا کہ انشاااللہ رواں سال کے لئے کنٹریکٹرز انتخابات گلگت بلتستان کے لئے بزنس گروپ کی جانب سے نامز د کیا گیا ہیں انشااللہ اداہ گلگت بلتستان بزنس گروپ کے توقعات اور امیدوں پر پورا اترتے ہوئے نہ صرف کنٹریکٹرز ایسوسی ایسویشن کی مسائل کو حل کرئینگے بلکہ سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نوعیت کے منصوبوں کو مکمل کرنے میں بزنس گروپ گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرئیگا جس کے لئے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹرز گلگت بلتستان بزنس گروپ کے ساتھ دیں تاکہ مسائل کو بروقت حل کیا جا سکے۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹرز کے نمائیدہ وفد نے انتخابات 2019کے کمپین میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے اندر جس امید سے ہم نے صدر کو چناو کیا تھا مگر انہوں نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی دفاع دور کی بات بلکہ عوامی نوعیت کے منصوبوں پر عد م دلچسپی اور زاتی مصرفیات کی وجہ سے مختلف مشکلات کا سامنا کر چکے ہے انشااللہ ہم توقع کرتے ہیں کہ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کی صدر اور کابینہ کو تبدیل کرنے میں ااپنا کردار ادا کرئینگے چونکہ وقت کے ساتھ نوجوان قیادت کی ضرورت آن پڑی ہیں۔

مزید دریافت کریں۔