ہنزہ نیوز اردو

کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود کی دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈرون کیمرہ تیار کرنے والے تیرہ سالہ طالب علم سے ملاقات کر کے حوصلہ افزائی کی اور انعام سے نوازا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 

 سکردو: کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود کی دو ماہ کے قلیل عرصے میں ڈرون کیمرہ تیار کرنے والے تیرہ سالہ طالب علم سے ملاقات کر کے حوصلہ افزائی کی اور انعام سے نوازا۔
یاد رہے اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کے طالب علم محمد میثم نے دو ماہ کے قلیل عرصے میں اپنی مدد آپ کی تحت ڈرون کیمرہ تیار کرلیا ہے۔ میثم نے ڈرون کیمرے کی تیاری میں اپنے پرانے پیمانوں خراب کھلونوں کی موٹرز اور پرانے موبائل فون کا کیمرہ استعمال کیا۔ میثم کے مطابق انہیں اس کی تیاری میں دو ماہ کا عرصہ لگا ہے۔ اور ان کا تیار کردہ ڈرون کیمرہ 70۔ میٹر کی بلندی تک پرواز کرسکتا ہے۔ میثم کا اور بتانا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسا ڈرون تیار کرنا چاہتے ہیں ۔ جو انسانوں کو آسانی سے ساتھ لے کر کہیں جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آگر حکومت تعاون کرے تو وہ ڈرون ٹکنالوجی کو ایک نئی جہد دے سکتے ہے
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

مزید دریافت کریں۔