ہنزہ(سیماکرن): کریم آباد ہنزہ یوتھ کی جانب سے کریم آباد میں درپیش مسائل پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی سماجی حلقوں کے کارکنوں اور ملک کے مختلف شہروں میں رہائش پزیر نوجوان کے ساتھ دونیا کے 13مختلف ممالک سے کریم آباد کے یوتھ نے آن لائن شرکت کیا اس اجلاس میں نوجوانوں کو سماجی مسائل کے حوالے سے آگاہی ،ممکنہ حل اور بروقت اقدامات اٹھانے کے علاوہ علاقے کی تعمیروترقی پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آئندہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فصیلہ کیا ۔اجلاس میں نوجوانوں نے ہنزہ کے اہم مسلوں پر گفت و شنید کی جن میں سر فہرست آنے والے انتخابات، سیاحت، صحت، تعلیم اور بجلی جیسے مسائل تھے۔ یوتھ نے اس اجلاس کے بعد اعلی پیمانے پر ایک اور اجلاس کے انعقاد پر کا متفقہ رائے دی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ