ہنزہ نیوز اردو

کریم آباد ہنزہ میں گورنمٹ اسکول کے استاد فرحاد اللہ بیگ کی ریٹائرمنٹ پر تاریخی تقریب

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ (سیما کرن) ضلع ہنزہ میں شرح خواندگی ۹۷ فیصد ہے ایک تعلیم یافتہ قوم کو ہی اُستاد کی اہمیت اور قدر و قیمت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہنزہ میں اُستاد کا درجہ بلند ہونے کا تاریخی مثال دیا گیا۔ کریم آباد ہنزہ میں گورنمٹ اسکول کے استاد فرحاد اللہ بیگ کی ریٹائرمنٹ پر تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسں میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی اور طلبہ کی جانب سے اسکول کی حدود سے گھر تک گھوڑے پر سوار کر کے منفرد انداز میں استقبال کیاکیا ۔ اس دوران عوام کی جانب سے اُستاد فرحاد اللہ بیگ کے چالیس سالہ خدمت کے عوض تحائف پیش کئے گئے دریں اثناء عوام کی جانب سے ہنزہ کی ثقافتی موسیقی اور رقص سے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا گیا۔ اس پرُ وقار تقریب میں علاقے کے معززین اور عمائدین و اکابرین نے استاد کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے میں استاد کا اہم کردار ہوتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور اعلیٰ پیمانے کے عہدیداران کو عزت دی جاتی ہے لیکن ایک بہترین استاد کے کردار کو یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ایک زندہ قوم کی یہی علامت ہوتی ہے کہ جو عناصر آپکی ترقی کا راز ہیں انکی عزت اور حوصلہ افزائی کی جاتی جائے۔ واضح رہے کہ استاد فرحاد اللہ بیگ نے کریم آباد گورنمنٹ میڈل اسکول میں 21 سال کی عمر میں بطور استاد قوم کی خدمت کی اور 60 سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوئے۔

مزید دریافت کریں۔