ہنزہ(بیورو چیف) کریم آبادویلفیئر ایسوسی ایشن کے AGMکا انعقاد،سالانہ کارکردگی سے ممبران کوآگاہ اور آئندہ کے پروگراموں سے آگاہ کیاگیا اور AGM ممبران کے سوالوں کے جوابات دئیے۔
کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل ممبران کے سالانہ میٹنگ کا انعقاد ہاسی گا وامیموریل سکول میں ہوا ،اجلاس میں کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ممبران ،جنرل ممبران ،سابقہ سیکٹریری فنانس کے علاوہ معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ کاکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے ممبران کوآگاہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کریم آباد ویلفیئر ایسوسی ایشن خانم امان نے مہمانوں کوخوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ KWO کی نئی کابینہ میں تعلیم یافتہ اور نوجوان ممبران موجودہیں اوریہ تمام ممبران خدمت اور علاقے کی ترقی کا جذبہ لیکر سامنے آئیں ہیں KWOعلاقے کی ترقی اور خاص کر تعلیمی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ہاسی گاوامیموریل سکول اینڈکالج KWO کا ایک اہم پروجیکٹ ہے اور اس کے علاوہ کریم آباد میں دیگر سکولوں میں بھی تعلیمی ترقی اور مستحق طلب علموں کی امداد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سالانہ اجلاس میں فنانس سیکٹریری عالم جان نے گزشتہ کابینہ کا دو سالہ فنانس رپورٹ پیش کیا اور گزشتہ دو سالہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور گزشتہ سالوں کے مالی حالت سے ممبران کو آگاہ کیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر KWO کریم اختر نے نئے کابینہ کا گزشتہ تین مہنوں کی کارکردگی ممبران کے سامنے پیش کی اور آئندہ کا اپنا لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں جنرل ممبران کے سوالوں کا جوابات بھی دئیے گئے اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ہاسی گاوا نظیم امان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا مقام کہ آغاخان بورڑ اورفیڈرل بورڈ کے میڑک کے امتحانات میں ہمارے ہمارے سکول کا نتیجہ 95فیصد رہا ہے اور مجموعی طور پر Aگریڈ کے طالب علموں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور جماعت نہم کے سالانہ امتحانات میں بھی سکول نے اہم نتائج حاصل کئے ہیں۔
مضامین
وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں
زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر