ہنزہ نیوز اردو

کریم آباد زیرو پوانٹ تا بلتت فورت چوک تک کی کشادگی سڑک کا معاملہ حل ہو گیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ(ہنزہ نیوز) تین برسوں کی محنت آخر رنگ لائی۔ کریم آباد زیرو پوانٹ تا بلتت فورت چوک تک کی کشادگی سڑک کا معاملہ حل ہو گیا اور ۳۳۔ فٹ سڑک بنوانے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ بی اینڈ آر نے کام کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں ممتاز قانون دان اور سماجی شخصیت احتشام ہنزائی (ایڈووکیٹ) نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر ہنزہ کا شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی انھوں نے عدالت عالیہ کابھی تہ دل سے شکر یہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کی یہ ایک دیرینہ خواہش تھی کہ مذ کورہ سڑک کی چوڑائی کم از کم ۳۳ فٹ ہو۔ تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت اور پیدل چلنے والے راہگیروں کی مشکلات کا حل ممکن ہو اور یہ تمناء آج پوری ہوئی۔۔۔۔۔۔

مزید دریافت کریں۔