ہنزہ نیوز اردو

کریم آباد زیرو پوائنٹ تا فورٹ چوک روڈ کی توسعی جو کہ ساڑے ستائیس فٹ بڑھانا ہے کام جلد شروع کیا جائے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( بیورورپورٹ) مشہور سماجی شخصیت اور ہل ٹاپ ہوٹل کے مالک عالم شاہ اور ملبری ہوٹل کے پارٹنر انعام کریم نومی نے زمین مالکان کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد زیرو پوائنٹ تا فورٹ چوک روڈ کی توسعی جو کہ ساڑے ستائیس فٹ بڑھانا ہے کام جلد شروع کیا جائے اب تک مختلف تاخیری حربے استعمال کرکے کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے تمام زمین مالکان نے ساڑے ستائیس فٹ روڑ بڑھانے کے لئے انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا ہے اور محکمہ تعمیرات کے ذمہ داروں نے ڈمارکیشن بھی کیا ہے لیکن ابھی تک کام کا آغاز نہیں ہونا سمجھ سے بالاتر ہے سیاحوں کی آمدشروع ہوتے ہی روڑ کی توسعی کا کام شروع کیا جائے گا تو مشکلات پیش ہونگی اور کاروباری حضرات کا بہت نقصان ہوگا ہنزہ کے انتظامیہ اور متعلقہ محکمے سے گزارش ہے کہ سیزن شروع ہونے سے قبل اس کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

مزید دریافت کریں۔