ہنزہ (رحیم اللہ بیگ) قراقرم ایریا ڈولپمنٹ آرگنائزیشن (کاڈو) کے سی ای او مہناز پروین کا کہنا تھا کہ کاڈو ہنزہ بھر میں زندگی کے ہر شعبے میں بہتری اور روزگار کے مواقعے اور خصوصی طور پر خواتین کو ہنر مند بنانے اورتعلمی و سماجی شعبوں میں اپنا فعال کردار ادا کررہی ہیں اس وقت ہنزہ بھر میں کاڈو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کی اشتراک سے مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے کاڈو کو مذید موثر اور فعال بنایاجائے گا اس سلسلے میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو مختلف پرپوزلز جمع کرواچکے ہیں ہمیں ابھی آنٹرنیشنل فنڈز پر انحصار کرنے کے بجائے ملکی سطح پر فنڈز اکھٹا کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے کاڈو کی ہنزہ میں اپنی اہمیت ہے اور لوگ اس کے کام کو سہراتے ہیں لوگوں کی بہت تعاون حاصل ہے ادارے پر لوگوں کی اعتماد کے بدولت ہمیں کام کرنے میں کوئی مشکلات پیش نہیں آتی ان خیالات کا اظہار سی ای او کاڈو مہناز پروین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہی مذید انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کی تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ میڈیا کامعاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ