ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے زیر صدارت اجلاس گزشتہ منعقد ہوا جہاں پر ہنزہ ہوٹل یونین اورٹوور اپریٹر کے نمائیدوں کے علاوہ لائین ڈیپارنمنٹ کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے ہوٹل مالکاان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں انے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی درست کوائف ضلع ہنزہ میں کام کرنے والے حساس اداروں کے نمائندوں کو دیا جائے تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈی سی ہنزہ نے مزید کہا کہ چند ہوٹل اب بھی ایسے ہے کہ جہاں پر خفیہ کیمرے ، سیکورٹی گارڈ اور سیاحوں کی برابر انٹری نہیں کرتے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ دی سی ہنزہ نے کہا کہ ایسے ہوٹل خصوصا! کریم آباد جہاں پر پارکنگ کا بدوبست نہیں کریم آباد پولو گروانڈ میں پارکنگ کرنے کے لئے کہا جائے تاکہ کریم آباد جو کہ ایک چھوٹا سا لنک روڈ ہے ٹریفک جام کے علاوہ راہ گیروں کے لئے مشکلات پیدا نہ ہو۔ ڈی سی کے زیر صدارت اجلاس میں ہوٹل ملکان کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سیاحوں کی سہولت کے خاطر رہائشی کمروں کی قمیتں جائز رکھا جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہوٹل انڈسٹری کے شکر گرزار ہے۔ اس موقع پرہوٹل ملکان اور ٹورز اپیٹر کے نمائندوں نے ڈی سی ہنزہ کو مختلف مسائل سے آگا ہ کیا جن میں بغیررجسٹر ٹوور اپریٹرز جو کہ فیس بک اپریٹر کے نام سے مشہور ہے سیاحوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو قانون کے دائرے میں لایا جائے تاکہ کوئی بھی سیاح گمراہ نہ ہو جس کے باعث علاقے کا نام بدم ہو جائے۔ جبکہ دوسری جانب ہوٹل ملکان نے ڈی سی ہنزہ کو کہا کہ بغیر این او سی مختلف محلوں میں گسٹ ہاوس شروع کر دئیے ہیں اور سیاحوں سے ناجائز روپے کمانے کی کوشش کر رہے ہے ان کو قانو ن کے دائرے میں لایا جائے تاکہ سیاح درست انداز اور خوش ہو کر اپنے علاقے کو واپس چلے جائے۔ ڈی سی ہنزہ نے ہوٹل مالکان اور ٹورز اپیٹرز کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حساس اداروں کے نمائندے ہو یا بغیر این او سی ٹورز اپریٹرز ان کی رجسٹریشن کیا جائے گا بغیر رجسٹریشن ٹور اپریٹرکو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ