ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں مخصوص میڈیکل ٹیمیں بنائے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر ضلع میں باہر سے آنے والوں کا سکریننگ کرینگے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض آحمد نے کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں مخصوص میڈیکل ٹیمیں بنائے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر ضلع میں باہر سے آنے والوں کا سکریننگ کرینگے ہمارے پاس اس وقت نو سو سے زائید ایسے لوگ ہیں جو ملک کے دوسرے صوبوں اور باہر کے ممالک سے ضلعے میں آئے ہیں اب تک 260 لوگوں کا سکریننگ ہوچکا ہے اور یہ عمل جاری ہے اس سلسلے میں ریجنل کونسل بھی لسٹ فراہم کرنے میں ہماری مدد کررہی ہے اب تک ہنزہ میں کوئی بھی کرونا کا مریض سامنے نہیں آیا ہے البتہ مشتبہ تین افراد ہمارے پاس کریم آباد ایسولیشن میں ہے جن کے خون کے نمونے گلگت بھجوائے گئے ہیں اور ان کا رزلٹ ابھی تک نہیں آیا ہے اور تینوں افراد بہتر حالت میں ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے آج منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ ضلعے میں خوراک کی کوئی کمی نہیں ہمارے پاس دو ماہ کی کھانے پینے کی ایشیا وفر مقدار میں موجود ہیں عوام نے مکمل تعاون کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سلسلے میں ریجنل کونسل ، گنش امامیہ کونسل ، میڈیا ، بازار ایسوسیشن ، ہوٹل ایسوسیشن اور دیگر سول سوسائٹی آگناہزیشن کا مشکور ہوں کہ ان کی بھر پور تعاون حاصل ہے

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر