ہنزہ نیوز اردو

ڈپٹی سپیکر شناکی ہنزہ کو تحصیل بنانے کا اپنا وعدہ وفا کرے، یا جھوٹا دعوی کرنے پر عوام سے معافی مانگے، عزیز احمد آرگنائزر پی ٹی آئی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت  فروری9 ہنزہ نیوز( پ ر) تحریک انصاف ضلع ہنزہ کے آرگنائزر عزیزاحمد نے کہا ہے کہ ہنزہ شناکی کے عوام ڈپٹی سپیکر کی طرف سے تحصیل کے اعلان پر عملدرآمد کے منتظر ہے،جھوٹے اعلانات سے اب عوام کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ قبل ڈپٹی سپیکر نے ہنزہ شناکی میں عوامی جلسے میں شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہاں کے عوام نے تحصیل ہیڈ کوارٹر کے لیے جگہ کا بھی انتخاب کر رکھا ہے مگر تاحال اس پر عملدرآدمدنہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اب عوام کو مذید کوئی اندھیرے میں نہیں رکھ سکتا اور نہ ہی جھوٹے اعلانات سے ان کو بہکایا جا سکتا ہے ڈپٹی سپیکر اپنے اعلان پر فوری عملدرآمد کروائیں یا ہنزہ شناکی کے عوام سے اپنے جھوٹے وعدے پر معافی مانگیں۔ یا د رہے گزشتہ ماہ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ نے ناصر آباد میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ شناکی کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحا ل کوئی عملی کام نظر نہیں آرہاہے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر