ہنزہ نیوز اردو

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ہنزہ اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کے لئے عملہ گزشتہ روز انتخابی سامان پولنگ افسر ز کو حوالہ کر دئے گئے

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ ( اجلال حسین ) میر غضنفر علی خان کے گورنر بنے کے بعد خالی ہونے والی نسشت پر تقریباً گیارہ ماہ میں ضمنی انتخابات تین بار ملتوی ہونے بعد کے بعد اج 36427ووٹرز اپنی رائے دہی کا استعمال کرینگے۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ 6ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات سرکاری سطح پر تیاری مکمل ہو گی 10ستمبر کو ہنزہ کے سرکاری اعدادد شمار کے مطابق 36427ووٹر زاپنی حق رائے دہی کا استعمال کرینگے جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر ہنزہ اور ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں کے لئے عملہ گزشتہ روز انتخابی سامان پولنگ افسر ز کو حوالہ کر دئے گئے۔ہنزہ میں ہونی والی ضمنی انتخابات کے لئے تیاریاں مکمل ہو گئی پولنگ اج ہو گی ہنزہ میں ہونی والی ضمنی انتخابات میں ہنزہ کے مختلف 64پولنگ سٹیشنوں کے لئے 192پولنگ عملہ کو انتخابی سامان حوالہ کر دئے گئے ۔ جبکہ دوسری جانب انتخابات کو امن امان سے مکمل کرنے کے لئے 425 پولیس جوانوں کے علاوہ سو سے زائد گلگت بلتستان سکاوٹس بھی پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ہنزہ میں اج ہونے والی ضمنی انتخابات صبح بووقت8.00بجے پولنگ شروع ہو گی اور بغیر کسی وقفے کے پولنگ 4بجے تک جاری رہے گی جس کے لئے ہنزہ بھر میں ٹوٹل 64 پولنگ اسٹیشن قائم کر دی گئی ہیں جن میں خواتین کے لئے 21، مردوں کے لئے 21جبکہ مشترکہ22اسٹیشن قائم کر دی ہیں جبکہ ہنزہ میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 36ہزار4سو ستائس سووٹرز اپنی رائے دہی کا استعمال کرینگے۔ ہنزہ ضمنی انتخابات میں 3آزاد امیدواروں کے علاوہ 4پارٹی سطح پر الیکشن میں حصہ لینگے جس میں حکمران جماعت کے نامزد امیدوار میر سلیم خان کے عالوہ پاکستان پیپلزپارٹی وزیربیگ، تحریک انصاف کے عزیز جان ، عوامی ورکر پارٹی کے اخون بائی جبکہ آزاد امیدواروں میں کرنل (ر) عبیداللہ بیگ، نیکنام کریم اور آمین شیر اس انتخابی معرکہ میں حصہ لینگے۔

مزید دریافت کریں۔