ہنزہ نیوز اردو

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکا موثر افرادی قوت کے لیےجدید تعلیمی مواقع کی فراہمی پر زور

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔



بیرون ملک کی معروف یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹی سی ایل گلوبل پاکستان نے گلوبل ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا۔

اس ایکسپو کے ذریعے  بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلباء کو دنیا بھر کے اعلی تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کا مو قع ملا۔ مختلف معروف بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے اسٹالز لگائے گئے ، جہاں ان کے نمائندوں نے پاکستانی طالب علموں کو مستقبل کی تعلیم کے لئے مفت رہنمائی اور مشاورت فراہم کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا۔برٹش کونسل، پیئرسن کے نمائندوں اور ایجوکیشن اینڈ کیریئر کونسلرز بھی اس موقع پر موجود تھے تاکہ امیدواروں کو مکمل گائیڈ لائن اور مواقع کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں ۔مہمان خصوصی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر، ظفر محمود نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ مالی پریشانیوں سے قطع نظر بہترین تعلیم حاصل کر سکیں۔ ایک مضبوط اعلی تعلیم کام کی جگہ میں جدید، ذہین اور موثر قوت کو یقینی بناتی ہے۔ٹی سی ایل گلوبل کے کنٹری ڈائریکٹر فیصل محمود نے کہا کہ اس طرح کے مواقع طلباء کو اپنی اعلی تعلیم کے لئے مختلف آپشنز کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے مقامی سطح پر طلبا کی مدد اور عالمی سطح پر بھرتیوں کے لئے ٹی سی ایل گلوبل کے وژن اور مشن کا ذکر بھی کیا۔  والدین، اساتذہ اور طالب علموں کو یکساں طور پر اس طرح کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
دیگر معزز مہمانوں میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، ٹیلون انسٹی ٹیوٹ آف ہائر اسٹڈیز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز قریشی، یو ایم ٹی، اے اے کیو آئی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف حیدر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزلاہور کالج آف وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ایم افضل، ڈائریکٹر مرر نیوز پیپر پروفیسر ذاکر اللہ خان اور گیریژن یونیورسٹی کی ڈاکٹر حمیرا نے شرکت کی۔اس موقع پر ٹی سی ایل گلوبل کو پاکستان میں دوبارہ لانچ بھی کیا گیا۔ ایکسپو میں 1000 سے زائد طلباء نے شرکت کی اور انہوں نے اسے درخواست کے طریقہ کار ، اسکالرشپس ، داخلہ کی ضروریات وغیرہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ شرکاء نے ٹی سی ایل گلوبل کی جانب سے ایک بہترین پلیٹ فارم کی فراہمی کی کوششوں کو سراہا جس میں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ مفت مشاورتی سیشنز کی سہولت فراہم کی گئی۔پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں موجود آپشنز سے فائدہ اٹھانے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر

مضامین

کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟

ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ