گلگت(سلیم برچہ):گلگت بلتستان چیف کورٹ نے کوروناوباکے حوالے سے حکومتی اقدامات کے کیس کی سماعت کی،سماعت چیف جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے کی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق آج سیکریٹری داخلہ محمدعلی رندھاوا،سیکریٹری صحت رشیدعلی،سیکریٹری فنانس منصورعالم اورکمشنرگلگت عثمان احمد،ڈپٹی کمشنرگلگت نویداحمد،ایم ایس سٹی ہسپتال احمد حسن اسسٹنٹ کمشنراسامہ مجیدچیمہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت عالیہ چیف کورٹ نے مقدمے کویکم جون تک ملتوی کردیا۔عدالت عالیہ نے سیکریٹری سروسزوجنرل ایڈمنسٹریشن کوانسداددہشتگردی کورٹ کے جج کو فراہم کردہ گاڑیوں کی تفصیلات آئندہ پیشی میں پیش کرنے کاحکم دے دیا اورتمام سرکاری گاڑیوں میں غیرقانونی اوربلااجازت نمبرپلیٹس ہٹانے کا حکم دے دیاہے۔جاری کردہ فیصلے کے مطابق سرکاری گاڑیوں سے سرخ اورعہدوں والی نمبرپلیٹس فوری ہٹادنے کاحکم دیتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ غیرقانونی سرخ وعہدوں کے اندراج والی نمبرپلیٹس سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے منافی ہیں،فیصلے پرعملدرآمد کیلئے سیکریٹری ایکسائزوٹیکسیشن اورسیکریٹری داخلہ کو احکامات جاری کردیے۔
مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ