ہنزہ نیوز اردو

چیف کورٹ گلگت بلتستان نے سابق حکومت کا سینئر وزیر محمد جعفر کی اپیل مسترد مسترد کردی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

 چیف کورٹ گلگت بلتستان نے سابق حکومت کا سینئر وزیر محمد جعفر کی اپیل مسترد مسترد کردی، جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پرمشتمل چیف کورٹ کی دو رکنی بنچ نے سابق سینئر صوبائی وزیر گلگت بلتستان محمد جعفر کا صوبائی حکومت کے خلاف بطور سینئر وزیر پرائیویٹ لینڈ کروزر کے استعمال کے مد میں 69 لاکھ 22 ہزار 500 سو روپے کے حصول کے لئے دائر کی گئی اپیل مسترد کردی۔
گلگت: سابق سینئر وزیر صوبائی حکومت گلگت بلتستان محمد جعفر نے سول کورٹ میں 6922500 روپے کا ریکوری دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا تھا کہ انہوں نے بطور سینئر وزیر قانون ساز اسمبلی 24 اپریل 2010 تا 10 دسمبر 2014 تک پرائیوٹ لینڈ کروزر گانچھے گاڑی نمبر 786 کو سابق وزیر اعلیٰ کی اجازت سے استعمال کیا سابق وزیر اعلیٰ نے یومیہ 7500 کے حساب سے پرائیویٹ گاڑی کا استعمال کرنےکی اجازت دی تھی. اس حوالے سے محمد بعفر نے سول کورٹ میں صوبائی حکومت کے خلاف کیس دائر کیا تھا جسے سول کورٹ نے ان کے کیس کو خارچ کردی تھی موصوف نے اس فیصلے کو چیف کورٹ میں چیلنج کردیا تھا گزشتہ روز جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پرمشتمل چیف کورٹ کی دو رکنی بنچ نے مقدمے کی باقاعدہ سماعت کرتے ہوئے سابق سینئر وزیر محمد جعفر کی اپیل کو مسترد کردی

مزید دریافت کریں۔