ہنزہ نیوز اردو

چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور عوامی مسائل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

[author ]عاصم خان[/author]

کہہ رہا ہے شور دریا سے سمندر کا سکوت
جس میں جتنا ظرف ہے وہ اس قدر خاموش ہے
سامعین کرام!
تاریخ گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے اندر ایسا چیف سیکریٹری نہیں دیکھا جو ہر وقت عوامی مسائل سنے اور اس پر عمل کریں۔موجودہ چیف سیکریٹری جب سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے لیکر ابھی تک دن ہو یا رات وقت دیکھے بغیر عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں۔سامعین ذی وقار چیف سیکریٹری کیلئے یہی کہونگا کہ
میرے خلوص میں ہے ٹھنڈک بادلوں کی طرح
میں دشمنوں سے بھی ملتا ہوں دوستوں کی طرح
سامعین ذی وقار!
چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا عوام کیلئے بے پناہ محبت دیکھا جو اپنے عوام سے اتنی محبت کرتا ہو ۔جب سے چیف سیکریٹری نے پوسٹ سنبھالا ہے اس وقت سے کبھی سکردو، کبھی غذر، کبھی دیامر کبھی ہنزہ تو کبھی نگر جاکر عوامی مسائل سنتے ہیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ گلگت میں رات کو بھی عوامی مسائل سننے کیلئے مختلف محلوں کو دورہ کرتے ہیں۔چیف سیکریٹری کو دیکھ کر مجھے حضرت عمرؓ کا وہ دور یاد آتا ہے جب حضرت عمرؓ اپنے کندھے پر گندم لیکر رات کو بھی غریبوں کے درمیان جاتے تھے۔سامعین ذی وقار! ہم ایک نمائندہ کو منتخب تو کرتے ہیں اپنا قیمتی ووٹ دیکر تاکہ وہ عوام کام کرسکے۔بدقسمتی سے جب عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں اور اپنے مراعات لیکر عیاشیوں میں مست ہوتے ہیں اور اپنے کرسی کے پیچھے چھپ کر عوام کو بھول جاتے ہیں۔کرسی کا نشہ عوام کو بھلا دیتا ہے۔لیکن ایسے آفیسر بھی موجود ہیں جو کرسی پر کم اور عوام پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جس کی مثال ڈاکٹر کاظم نیاز ہے جو کرسی پر کم اور عوام میں زیادہ ہوتے ہیں۔چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا جی بی عوام کیلئے اتنی محبت ہے جو بغیر پروٹوکول کے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔جی بی عوام کیلئے ایسے آفیسر لاکھوں میں ایک آتے ہیں جو جی بی کے عوام کے ساتھ اتنی محبت رکھتا ہو۔ڈاکٹر کاظم نیاز جیسے آفیسر موجود ہو تو یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔یہاں پر میں یہ کہتا چلوں کہ
مصائب سے الجھنا میری فطرت ہے
مجھے نالا میوں کے بوجھ سے دبنا نہیں آتا
سامعین ذی وقار
موجودہ چیف سیکریٹری کو دیکھ کر مجھے وہ دور یاد آتا ہے جب وقت کا حکمران عمرؓ تھے۔راتوں کو بھی غریبوں کے ساتھ ہوتے تھے۔ایسے حکمران اس دور میں بھی موجود ہیں جو ڈاکٹر کاظم نیاز کی شکل میں موجود ہیں اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔چیف سیکریٹری جب سے گلگت آئے ہیں گلگت شہر میں تبدیلی کا آغاز ہوا ہے۔ایسے آفیسر اگر موجود ہوں تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔اگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان میں زیادہ وقت گزار ے گا تو گلگت بلتستان کو سویٹزرلینڈ بنائیگا۔اللہ تعالیٰ چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کو لمبی عمر دے۔
نزاع کی آخری ہچکی ہو ذرا غور سے سن
زندگی بھر کا خلاصہ اسی آواز میں ہے
اللہ حافظ

مزید دریافت کریں۔