ہنزہ نیوز اردو

چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے یہ ضروری اجازت نہیں لی:گورنر سیکریٹریٹ گلگت بلتستان

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت( پ ر ) ۔گزشتہ روز چند مقامی اخبارات میں محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک وضاحتی بیان بابت چیف سیکریٹری کے دورہ چین کے شائع ہوا تھا جس میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی کہ جناب چیف سیکریٹری نے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد یہ دورہ کیا ہے ۔اس حوالے سے یہ وضاحت ضروری ہے محکمہ اطلاعات کو چاہیے کہ تمام حقائق کو مدِ نظر رکھنے کے بعد ہی کوئی بیان جاری کرے اور شخصی ترجمان بننے کی بجائے سرکاری ترجمان کا کردار ادا کریں اور یہ بھی سمجھنے کی کوشش کریں کہ گورنر کا آفس بھی حکومت کا حصہ ہے ۔ گلگت بلتستان رولز آف بزنس کے شیڈول 5کی شق 12کے تحت گریڈ 18سے اوپر کے تمام وفاقی آفیسران جو گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں کیلئے لازم ہے کہ وہ گورنر گلگت بلتستان سے پیشگی اجازت لیں جبکہ چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فنانس نے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے یہ ضروری اجازت نہیں لی ۔اس سلسلے میں جناب وزیر اعلیٰ صاحب کو مطلع کردیا گیا ہے اور انصاف کا تقاضہ بھی یہ ہے کہ قواعد و ضوابط کا اطلاق تمام سرکاری عہدیداروں پر یکساں ہو۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس

یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ