ہنزہ نیوز اردو

چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن میں گلگت سے حصہ لینے والے خواہش مند

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات 2020 کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے مرحلہ وار انٹرویوز لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج ضلع گلگت کے تینوں حلقوں سے 3 خواتین سمیت 17 امیدوار انٹرویو میں شامل ہوئے الیکشن بورڈ کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے الیکشن میں حصہ لینے والے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو لیا اور گلگت کے تینوں حلقوں میں پارٹی پوزیشن اور سیاسی صورتحال پر گفت شنید کی اور سوالات بھی کئے جس پر تینوں حلقوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں سے متعلق پارٹی پوزیشن اور سیاسی صورتحال پر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کیا الیکشن بورڈ میں فریال تالپور ,نیر بخاری ,راجہ پرویز اشرف ,قمرذمان کائرہ, امجد حسین ایڈووکیٹ، مہدی شاہ، انجینئر اسماعیل، محمد موسی اور جمیل احمد شامل ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے تینوں حلقوں سے متعلق چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور الیکشن بورڈ کے ممبران کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں حلقے انتہائی اہم ترین حلقے ہیں پیپلز پارٹی تینوں حلقوں میں بہترین پوزیشن رکھتی ہے گلگت پورے صوبے کا چہرہ ہے گلگت ہی تمام سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہے جس کے اثرات دیگر اضلاع تک جاتے ہیں اور پیپلزپارٹی ان تینوں حلقوں میں سب سے مظبوط پوزیشن رکھتی ہے انشاءاللہ عوام پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشنز میں پارٹی کو کامیاب کریگی جس پر چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مسائل کو حل کرنے سے متعلق پیپلز پارٹی کا واضح منشور ہے پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو اپنا گھر سمجھا ہے قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو سے لیکر آج تک پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کے عوام کا بہت مضبوط رشتہ ہے پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی کیونکہ اس سے قبل بھی سیاسی معاشی انتظامی اور عدالتی اصلاحات پیپلزپارٹی نے کئے ہیں۔ ہمیں موقع ملا تو گلگت بلتستان کے اس سیاسی نظام کو مزید مضبوط کرینگے گلگت بلتستان میں جب سیاسی نظام کی مضبوطی ہی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔چیرمین بلاول بھٹوزرداری نے جنرل الیکشن نے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش مند خواتین امیدواروں کو سراہا اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ خواتین کو متحرک با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ مجھے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ گلگت بلتستان میں خواتین سیاسی میدان میں آگے آ رہی ہیں اور باقاعدہ نمائندگی کرتی ہیں کوئ بھی سیاسی جماعت اس وقت تک مظبوط اور کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک اس میں خواتین کو برابری کا حق اور نمائندگی نہ ملے پیپلزپارٹی میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے محترمہ شہید بےنظیر بھٹو کی جدوجہد اور قربانیوں کی وجہ سے آج اس ملک میں جمہوریت پنپ رہی ہے شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوے آگے بھی خواتین کے لئے دور رس اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے سعدیہ دانش کلثوم مہدی اور سعیدہ مغل کو بحیثیت خاتون پارٹی ٹکٹ کی امیدوار بننے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ چئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا گلگت بلتستان کا باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد خود گلگت بلتستان کا دودہ کریں گے اور گلگت بلتستان کے انتخابات کا جائزہ لیں گے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کو کسی صورت سیاسی انجینئرنگ کرنے نہیں دینگے عوام تبدیلی سرکار کی کارکردگی سے واقف ہے ان کی عوام پالیسیوں کو انتخابات میں مسترد کریں گے ۔

مزید دریافت کریں۔