ہنزہ نیوز اردو

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ جنرل افضل اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے درمیان گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

اسلام آباد (پ ر) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ جنرل افضل اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے درمیان گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت[checklist][/checklist]،وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں کورونا کے حوالے سے تازہ صورتحال کے حوالے سے جنرل افضل سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کورونا کے حوالے سے کردار کو سراہا اور گلگت بلتستان کے لئے مزید میڈیکل سپلائی جاری رکھنے کا کہا تو جنرل افضل نے گلگت بلتستان حکومت کی کورونا میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرا دی کہ پیر کے روز سے میڈیکل سپلائی دوبارہ شروع ہوگی جس میں ابتدائی طور پر 10وینٹیلیٹر 10دیجیٹل ایکسرے مشین ، 20بائی پائب 3پی سی آر مشین گلگت بلتستان پہنچا دئے جائیں گے،تین پی سی آر مشین گلگت استور اور سکردو میں نصب کی جائیں گی جس پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے چئر مین نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ جنرل افضل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا گلگت بلتستان میں قابو میں تھا لیکن وفاقی حکومت کے عدم تعاون اور گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال پھر سے مخدوش ہو چکی ہے اگر وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ بروقت تعاون کرتی تو ہم بہت تیزی کے ساتھ کورونا فری ریجن کی طرف بڑہ رہے تھے صوبائی حکومت نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے کورونا کے روک تھام کے لئے بہترین انتظامات کئے لیکن جہاں وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں وہاں این ڈی ایم اے کے چیر مین جنرل افضل اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان جنرل احسان محمودنے مثالی تعاون کیا جس پر گلگت بلتستان کی طرف سے ہم شکریہ ادا کرتے ہیں،

مزید دریافت کریں۔