ہنزہ (اجلال حسین)چہلم امام حسین علیہ سلام ملک کے دیگر حصوں کے طرح ضلع ہنزہ میں بھی مذہبی عقیدت کے ساتھ احترام اختتام پذیر ہو گئی جس کے تحت ہنزہ میں چہلم کی مرکزی جلوس امامیہ کمپلیکس گنش ہنزہ سے برآمد ہو کر مسجد علی علی آباد میں اختتام پزیر ہوگئی جبکہ دوسری جا نب مرکزی جلوس امام بارگاہ مرتضیٰ آباد سے برآمد ہو کر فرمان آباد چوک پر اختتام ہوگئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے چہلم کے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈی سی اور ایس پی ہنزہ کے زیر نگرانی سیکورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کے علاوہ، لیوی فورس اور گلگت بلتستان سکاوٹس تعینات کئے گئے تھے جبکہ اس موقع پر امامیہ اسکاوٹس نے بھی جلوس کے اختتام پزیر تک سیکورٹی کے انتظامات بھی سنبھالے دئیے۔ اس موقع شیخ موسی کریمی نے حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عالم انسانیت اور اسلام کی سر بلندی کے لئے جس قد ر کربلا میں جو قربانیاں پیش کی گئئی تھی ان خو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحثیت مسلمان حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے قربانی، صبر، انسانیت اور دین اسلام میں امن کا درس دینے پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا اسماعیلی برادری کی جانب سے کی جانے والی نیاز اور جلوس میں شریک عزاراداروں کے لئے جگہ جگہ سبیل کی فراہمی اخوات اور بھائی چارگی کی نشانی ہے اس پرمن فضا کو قائم رکھنے پر ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایات ہے علاقے میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے ہنزہ امن کوکمیٹی کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے جس انداز میں کاوشیں کی ہے ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ آئندہ بھی اخوت اور بھائی چارہ گی اور امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرئینگے۔اس موقع پر جلوس کے گزر گاہوں میں ہنزہ امن کمیٹی کے علاوہ دیگر عوام نے عزاراداروں کے لئے سبیل کا اہتمام بھی کیا گیاجبکہ محکمہ صحت ہنزہ نے جگہ جگہ میڈیکل کیمپ کا بھی خصوصی انتظام کیا تھا۔

مضامین
اساتذہ کے لیے پارٹ ٹائم بزنس
یہ 2011 کی بات ہے جب تعلیم سے فارغ ہو کر میں نے بحیثیت لیکچرار گورنمنٹ کالج گلگت اور بطور مدرس و میگزین ایڈیٹر جامعہ