ہنزہ نیوز اردو

چپورسن لینک روڈ پر مسافر وین لینڈسلائڈنگ کی زد میں آکر موکھی کرمن جماعت خانہ ظفر زخمی ہو گئے،

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

ہنزہ:چپورسن لینک روڈ پر مسافر وین لینڈسلائڈنگ کی زد میں آکر موکھی کرمن جماعت خانہ ظفر زخمی ہو گئے، دیگر مسافر بال بال بچ گئے، رابطہ سڑک جگہ جگہ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے متاثر ہونے کی وجہ سے مزکورہ زخمی شخص کو کئی گھنٹوں کی مصافت طے کرنے بعد پیدل مقامی رضاکاروں نے سوست پھر گلگت منتقل کردیاکیا، مسافروں کا سوست بازار میں دھرنا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج جاری۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں اور متاثرہ مسافروں کا سوست بازار میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کے خلاف دھرنا اور احتجاج جاری ہے اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 16 روز سے چپورسن تا سوست لنک روڈ جگہ جگہ لینڈسلاڈنگ ہونے کی وجہ سے بند ہے جس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی تھی تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے علاقہ مکین احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے متاثرہ لینک روڈ پر بحالی کا کام شروع نہیں کیا تو چپورسن کے عوام ہنزہ علی آباد کی جانب احتجاجی مارچ کرینگے۔

مزید دریافت کریں۔