ہنزہ ( رحیم اللہ بیگ ) پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ چپورسن روڑ کے لئے وفاق بجٹ دے گی اور اس کو تعمیر کرنیگے اور لکڑ کے پل کے جگہوں پر نئے پل تعمیر کئے جاینگے اگر اس روڈ کی تعمیر میں کوئی رکاوٹ آئی تو وزیر آعظم عمران خان کے نوٹس میں لائنگے انٹرنیٹ کے ایشوز کو حل کرنے کے لئے اسلام آباد میں کمپنی کے نمائندوں سے بات ہوئی ہے انہوں نے ایشوز بتائے ہیں اس مسلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا ہم ہنزہ میں ایک جدید گراونڈ تعمیر کرینگے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے 64 کروڑ کمپنسیشن کا رقم جلد ڈی سی ہنزہ کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرائنگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف للّٰہ نیازی نے گلمت گوجال ہنزہ میں انتخابات کے حوالے سے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مذید انہوں نے کہا کہ گوجال کے لئے آضافی نشت بھی دیا جائے گا جو آپ کا حق ہے عطا آباد کے متاثرین کے فنڈز بھی جلد منظور ہونگے اس سلسلے میں وزیر ا آعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کہے ہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عطا آباد جھیل پر پچاس میگاواٹ کا بجلی کھر تعمیر کررہے ہیں جلسے سے کرنل(ر) عبید اللہ بیگ ، سنئر وائس پریزینڈنٹ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ ، راجہ شہباز خان ، تبارک علی ، نجیب اللہ ،نے خطاب کیا
مضامین
سر زمین ہنزہ ہر ہائنس پرنس کریم آغا خان کی پہلی تشریف آوری: ترقی اور دنیا کے ہم عصر علمی و فلسفیانہ نظریات پر ان کی مظبوط گرفت۔
(مقالہ خصوصی) عیاں را چہ بیان کے مصداق یہ تاریخی حقیقت روز روشن کے مانند ہے کہ ماہ اکتوبر کی بیس سے چھبیس تاریخ کا