ہنزہ نیوز اردو

چترال بھر میں “ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے” پر شجرکاری مہم کا آغاز اور پولیس کی بھر پور شرکت، بڑے پیمانے پر شجرکاری جاری

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

*چترال(منیر بیگ جوہر): ضلعی پولیس سربراہ عبدالحی خان نے پولیس لائنز میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا اغاز کر دیا۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم پاکستان عمران کے وژن کیمطابق قومی سطح پر”ٹائیگر فورس پلانٹیشن ڈے”کے عنوان سے منایا گیا ، جسکا مقصد کلین اینڈ گرین پاکستان ہے۔ اس سلسلے میں لوئر چترال کے ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر شجر کاری مہم کے دوران چترال پولیس اہلکاروں نے سینکڑوں پودے لگا کر شجر کاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سے 3ہزار مختلف اقسام کے پودے حاصل کیے گیے، جو ہیڈ کوارٹر چترال پولیس کے دفاتر اور تمام تھانہ جات میں لگائے گئے ۔
اس موقع پر لوئر چترال کے ڈی پی او نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پودے لگانے کے بعد انکی دیکھ بھال کا موثر انتظام بھی کیا جائے تاکہ درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں معاون ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا وقت کی اشد ضرورت ہے اور پاکستان ٹائیگر فورس کے جوانان اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید دریافت کریں۔