ہنزہ نیوز اردو

چاراپریل کا دن اس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت(پ،ر)پیپلز پارٹی کی رُکن اسمبلی و صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقعے پر جاری بیان میں کہا کہ 4 اپریل کا دن اس ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا  ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وہ عظیم لیڈر تھے جنہوں نے اس ملک کو ایمٹی طاقت بنایا اور اس ملک کے ہر طبقے کو برابری کا نظام دیا ہاریوں کو اپنی زمینوں کا مالک بنا کر اپنے پاوں پر کھڑا کیا اور ملک کو 1973کے آئین کے ذریعے بہترین نظام دیا شہید ذولفقار علی بھٹو کا مشن پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو ایک ہی صف میں کھڑا کرنا تھا پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس اسی کی کڑی تھی مگر ڈکٹیٹر کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی اور ذوالفقار علی بھٹو کو ایک بے بنیاد الزام کے زریعے راستے سے ہٹایا گیا جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو عوام کے محاظ تھے انہوں نے نوے ہزار جنگی قیدیوں کو اپنی دور اندیشی کے زریعے رہائ دلوائ اور واپس لےکے آے ذولفقار علی بھٹو کو شہید کیے ہوے 42 سال بیت گئے مگر آج بھی وہ عوام کے دلوں میں ذندہ ہیں اور گھڑی خدا بخش سے عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں وہ اسی طرح ہمیشہ ذندہ رہے گا جس ڈکٹیٹر ضیاالحق نے شہید ذولفقار علی بھٹو کو پاکستان کی سیاست کے راستے سے ہٹایا آج اس ڈیکٹیٹر کا کوئ نام لینے والا کوئ نہیں ہے سعدیہ دانش نے مزید کہنا تھا کہ ذولفقار علی بھٹو کو شہید کرنے کے بعد. اس ملک میں جمہوریت کمزور ہو گئی جس کا خمیازہ ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو آج بھی بھگتنا پڑ رہا ہے شہید ذولفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو آئینی طور پر حصہ بنانے کے لئے اس وقت قرارداد کی منظور اپنی کابینہ سے دلائی اور بعد ازاں گلگت بلتستان کو 18 رکنی ناردرن ایریا ایڈوائزری کونسل دے دیا گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کا حق دیا او سیاسی اصلاحات کی بنیاد رکھی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے گلگت بلتستان کو ایف سی آر کا نظام کے خاتمے سمیت گلگت بلتستان کو گندم پی آئ اے پیٹرول سمیت بہت سی ضروریات زندگی میں سبسڈیز دی جس سے آج بھی گلگت بلتستان کے لوگ مستفید ہو رہے ہیں ۔

مزید دریافت کریں۔