گلگت(خصوصی رپورٹ/امیرجان حقانیؔ ) ڈگری کالج گلگت مناور کی منیجمنٹ کمیٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ویلکم اور فیئرویل پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈگری کالج اسکردو کے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفری جاب کا لازمی حصہ ہے۔ اس سے کسی کو دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے۔ مجھے محکمہ ایجوکیشن میں بطور ڈائریکٹر اور اور سروس کیریئر کے آخری سالوں میں گلگت بلتستان کی سب سے بڑی تین ڈگری کالجز میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ڈگری کالج چلاس و گلگت میں حتی الوسع پروفیسروں کے ساتھ ملکر بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ہے۔ اب اسکردو کالج میں بھی ممکنہ وسائل و ذرائع استعمال کرکے کالج کی کاردگر ی کو بہتر بنانے کی کوشش کرونگا۔اشرف ملک نے مزید کہا کہ ہر کالج میں کچھ مشکلات و مسائل ہوتے ہیں اور بہت سارے مواقع بھی ہوتے ہیں۔ ان کی روشنی میں مزید ترقی کا سفر جاری رکھنا پڑتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محبوب علی خان پرنسپل ڈگری کالج مناور گلگت نے کہا کہ مجھے کئی اداروں میں بطور ہیڈ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ، سیکریٹریٹ ، کے آئی یو انتظامیہ اور بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر کے کام سے بڑے تجربات حاصل ہوئے ہیں ان تجربات کی روشنی میں ڈگری کالج گلگت کے امور میں بہترکارکردگی دکھانی کی کوشش کی جائے گی۔ محبوب علی خان نے مزید کہا کہ جو بھی کام کیا جائے گا وہ تمام پروفیسروں اور کالج کے مقرر کردہ کمیٹیوں کے ساتھ مشاورت اور رہنمائی میں کیا جائے گا۔بہتر سے بہتر کی کوشش کی جائے گی۔ڈگری کالج گلگت کے ڈپٹی پرنسپل پروفیسر اجلال نے نیولی پوسٹنگ ہونے والے پرنسپل پروفیسر محبوب علی خان اور لیکچرار امیرجان حقانی کو کالج فیکلٹی ممبران کی طرف سے خوش آمدید کہا جبکہ پوسٹنگ ہوکر اسکردو کالج جانے والے پرنسپل پروفیسر اشرف ملک، اسسٹنٹ پروفیسر انتخاب اور لیکچرار تاج الدین کو خدا حافظ کہا۔ یہ پارٹی ان پروفیسر وں اور لیکچراروں کے اعزاز میں دی گئی تھی۔ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر محمد رفیع نے تمام شرکاء اور ہوٹل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔معروف کالم نگار لیکچرار امیرجان حقانی ؔ نے ڈگری کالج کے تمام پروفیسر وں اور پرنسپل صاحبان کا شکریہ اداکیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت اور تحقیق و پبلیکشن کے امور میں مزید بہتری کے لیے کالج کے پروفیسروں اور پرنسپل کی معاونت سے کام کریں گے۔اور اپنے تحریری و تحقیقی تجربات طلبہ سے شیئر کریں گے۔
مضامین
سر زمین ہنزہ ہر ہائنس پرنس کریم آغا خان کی پہلی تشریف آوری: ترقی اور دنیا کے ہم عصر علمی و فلسفیانہ نظریات پر ان کی مظبوط گرفت۔
(مقالہ خصوصی) عیاں را چہ بیان کے مصداق یہ تاریخی حقیقت روز روشن کے مانند ہے کہ ماہ اکتوبر کی بیس سے چھبیس تاریخ کا