ہنزہ نیوز اردو

پریشنگ روڈ کی خستہ حالی اور گندم کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گلگت (پ ر)عمائدین پریشنگ کا ایک وفد جن میں صوبیدار (ر) افضل احمد، بلدیاتی ممبر جمعہ خان، چیئرمین جمشید، ممبر عبداللہ شاہ، بلدیاتی ممبر مرتضی، بلدیاتی ممبر صفت خان، نمبردار شبیر، ممبر محمد شاہ ودیگر شامل تھے نے صوبائی وزیر بلدیات و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فرمان علی سے ملاقات کی ملاقات میں پریشنگ کے وفد نے صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے استور گندم کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اور پریشنگ روڈ کی خستہ حالی اور گندم کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی جس کو صوبائی وزیر نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ پریشنگ کیلئے روڈ کی مرمت اور گندم کوٹہ بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے وفد نے صوبائی وزیر کو پریشنگ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے کہا کہ پریشنگ کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور بہت جلد میں اور پارلیمانی سیکریٹری برکت جمیل پریشنگ کا دورہ کریں اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پریشنگ میں روڈ کی حالت بہت بری ہے جس کو مرمت کرنے کیلئے صوبائی وزیر تعمیرات سے بات کروں گا اور گندم کوٹہ بڑھانے کیلئے صوبائی وزیر خوراک سے درخواست کروں گا جس پر پریشنگ کے وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

 

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر