ہنزہ نیوز اردو

پریس کلب گانچھے کا گلگت بلتستان لیول پر ہونے والے صحافیوں کی کنونشن کو خوش آئند قرار

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

گانچھے 20 دسمبر ہنزہ نیوز (پ،ر) پریس کلب گانچھے کا اہم اجلاس زیر صدارت ذوہیر احمد اسدی کے منعقد ہوا جس میں ضلع میں پریس کلب کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حالیہ دنوں گلگت پریس کلب کے زیر اہتما م گلگت بلتستان لیول پر ہونے والے صحافیوں کی کنونشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پریس کلب گلگت کے صدر طارق حسین شاہ اور اس کے تما م کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کومبارک بادپیش دیا اس موقع پرحکومت گلگت بلتستان خصوصاًوزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وزیر اطلاعات و نشریات ابراہیم ثنائی سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کی گلگت بلتستان لیول پر ہونے والے کنونشن کے آخر میں جاری ہونے والے اعلامیہ پر فوری عملدرآمد کیا جائے کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کا دعوے تو کرتے ہیں مگر حکومت صحافیوں کی مسائل سے آشنا ہونے کے باوجود ان مسائل کی حل کے لئے حکومت کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے گلگت بلتستان میں صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اجلاس میں حکومت گلگت بلتستان اور وزارت اطلاعات گلگت بلتستان سے مطالبہ کہ انفارفیشن ڈیپارمنٹ میں ملازمین کی دوسالہ کنٹریکٹ رواں سال کے آخر میں ختم ہو رہا ہے لہذا اس کو مزید بڑھانے کی بجائے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جائے موجودہ انفامیشن ڈیپارمنٹ کے اعلی آفسیران کی ناااہلی کے باعث گلگت بلتستان میں صحافیوں کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے اگر صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں ہونے والے کنونشن کے اعلامیہ پر عملدرآمد اور انفارمیشن ڈیپارمنٹ کے ملازمین کی کنٹریکٹ میں اضافہ کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے ۔

مزید دریافت کریں۔

مضامین

وقت سے پہلے بے ذوق ذمہ داریاں

زندگی کے مختلف ادوار میں ہمارے سامنے طرح طرح کی ذمہ داریاں آتی ہیں، اور یہ ذمہ داریاں کسی حد تک ہماری شخصیت کی تعمیر