گلگت(پ۔ر) سب ڈویزنل مجسٹریٹ وایڈ منسٹریٹر بلدیہ گلگت رانا محمد وقاص انور نے کہا کہ 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پہ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیئے جائینگے جلوس کے مرکزی راستوں کو ہر طرح کلیئر کرینگے مقامی انتظامیہ اور پولیس یوم علی کے موقع پہ چوکس ہونگے عزاداروں سے درخواست ہے کہ مقامی سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن و امان کو یقینی بنیا جاسکے جلوس کے راستوں کو مقامی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی نگرانی سخت کردی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال پہ نظر رکھنے کیلئے الفا کنٹرول روم کو ایمرجنسی روم ڈکلیئر کیا گیا ہے جہاں پہ مجسٹریٹس شفٹ وائز ڈیوٹی پہ ہر وقت موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے راستوں کو بلدیہ سنیٹری عملہ صفائی کو یقنی بنائیے گی اس سلسلے میں چیف آفیسر کی نگرانی میں سنیٹری عملہ چوکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر بلدیہ گلگت
مظہر علی مغل
ترجمان
لوکل گورنمنٹ ومیونسپل ایڈمنسٹریشن گلگت۔
مضامین
کیا عورت کم عقل ہوتی ہے؟
ایک حدیث میں بیان ہوا ہے کہ عورت کم عقل اور کم دین ہے، جیسا کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں مذکور ہے۔ یہ