ہنزہ نیوز اردو

پاکستان کے معاشرتی مسائل

اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

[author image=”http://urdu.hunzanews.net/wp-content/uploads/2018/05/hasnat-khokhar.jpg” ]حسنات احمد کھوکھر[/author]
کوئی بھی قوم تب تک اچھے اور بہتر طریقے سے ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ مکمل طور پر اپنے اندرونی و بیرونی مسائل سے آزاد نہ ہو۔یہی مسائل ہوتے ہیں جو معاشرتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔ہر قوم کی اولین خواہش باوقار زندگی گزارنا ہوتی ہے جو مسائل کو حل کئے بغیر ممکن نہیں۔پاکستان دنیا کی واحد مملکت ہے جس کا مقصد وجود ہی اسلام کی سربلندی اور عالم اسلام کا اتحاد و ترقی ہے۔ابتداء سے لیکر اب تک پاکستان کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں۔ان مسائل میں ایک ناخواندگی اور پست معیادِ تعلیم ہے۔1998 ؁ء کے مطابق پاکستان میں ناخواندگی55%تھی جو اب بڑھ کر60%سے زیادہ ہے۔اس سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم کا نظام کتنا کمزور ہے۔جو فنڈ تعلیم پر لگانا چاہئے وہ فنڈ ہمارے تعمیراتی کاموں پر لگایا جاتا ہے اور جتنا فنڈ ہمارے تعمیراتی کاموں پر لگانا چاہئے اس سے بھی کم فنڈ ہمارے ملک میں تعلیم پر لگایا جاتا ہے جو ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے۔ملک میں ناکافی پرائمری سکولز اور ناکافی تعلیمی اداروں کی عمارات کی وجہ سے بچوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور ان میں ایک بڑی وجہ اساتذہ کی عدم موجودگی بھی ہے۔کوئی بھی ملک بغیر تعلیم کے ترقی کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔ہمارے ملک میں60%سے زیادہ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں جو مہنگی تعلیم اور ناکافی سکولوں کی وجہ سے اپنا مستقبل داؤ پر لگا رہے ہیں۔یہ ایک نہایت ہی اہم مسلہ ہے۔اگر سوچا جائے تو اسکے علاوہ دوسرا بڑا مسلہ ہمارے ملک کا جو ہے وہ ہے جرائم اور دہشت گردی۔دیکھا جائے تو جرائم اور دہشت گردی کی سب سے بڑی وجہ بیروزگاری اور غربت ہے جو دہشت گردی میں اضافہ کا باعث ہے۔غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے نوجوانوں کا گمان غلط راستوں کی طرف جاتا ہے۔پاکستان ایک نیوکلیئر پاور ملک ہے اس لئے انڈیا، اسرائیل، امریکہ، روس اور دوسری غیراسلامی مملکتوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔غربت اور بیروزگار نوجوان ان غیر ملکی ایجنسیوں کے ایجنٹ بن کر بھاری رقوم حاصل کرکے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کرتے ہیں۔جیسا کہ انڈین ایجنسی “را”اور اسرائیلی ایجنسی” موساد”کے ایجنٹ پاکستان میں موجود ہیں۔یہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے پاکستان کی جڑوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔حکومتوں میں زیادہ تبدیلیوں کے باعث ملک میں بیروزگاری عام ہوتی جارہی ہے۔پاکستان کی معیشت کمزور ہوتی جارہی ہے۔اگر پاکستان میں روزگار کے مواقع زیادہ ہوں تو ملک ترقی کرسکتا ہے۔اس مسلے کا حل صرف اور صرف یہی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔اس کے علاوہ جو ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسلہ بنا ہوا ہے وہ رشوت زنی اور کرپشن۔ملک میں دن بدن رشوت کا نظام بڑھتا ہوا جارہا ہے۔ڈگری کی قدر کم اور رشوت کے نظام میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔حقدار کو اس اس کا حق نہیں مل رہا ہر جگہ سفارش اور رشوت ہے۔میرٹ کا صرف نام ہی رہ گیا ہے اور صرف لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے حکمرانوں کا ایک نعرہ بن کر رہ گیا ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل کا رجہان تعلیم کی طرف سے ہٹتا جارہا ہے۔ہر جگہ کرپشن اور لوٹ مار کا نظام عام ہے۔حکمرانوں نے ملک کو نہایت ہی بے دردی سے لوٹا ہے زمین جائداد اورہجیروکی سیاست کی وجہ سے ملک دن بدن قرضوں میں ڈوبتا چلا جارہا ہے۔جس کی وجہ سے ملکی مفادات کو بے پناہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ملکی سیاست پر ہمیشہ سے جاگیرداروں کے ساتھ بزنس مین قابض رہے۔انھوں نے ملکی دولت کو لوٹا اور بیرون ممالک شفٹ کردیا ۔کچھ دن پہلے ورلڈ بینک کی ایک پریس ریلیز کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ہمارے ملک سے4.9ملین ڈالر رقم ہمارے ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈیا منتقل ہوئی ہے۔اتنی بڑی رقم اور انڈیا/ہندوستان منتقل ہونا اسی ملک کو جو ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے جس کے ساتھ ہم نے قیام سے لے کر آج تک تین جنگیں لڑی ہیں وہی ملک جو آئے دن ہمارے لائن آف کنٹرول پر حملے کررہا ہے۔بھارت جو پاکستان کا قریبی ہمسایہ ملک علاقہ میں منی سپر پاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔جو ابتداء سے ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بنا ہوا ہے۔ اس نے کبھی بھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا جس کے ساتھ پاکستان کا سب سے پرانا اور بڑا مسلہ “مسلہ کشمیر” بنا ہوا ہے یہ ایک سنگین مسلہ ہے کون کررہا ہے یہ سب! اور کیوں؟ اتنی بڑی قم کا انڈیا منتقل ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں ہمارے ملک کو غریب کرکے دشمن ملک کو مضبوط بنانا ملک سے کھلم کھلی دشمنی ہے میں جناب چیف جسٹس صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ جس جس نے کرپشن کی ہے اس سے ایک ایک کرکے احتساب لیا جائے اور ایسی سزا دی جائے کہ وہ آئندہ وقت کیلئے نشانِ عبرت بن جائے۔

مزید دریافت کریں۔